سابق ملازم نے مالک سے لاکھوں روپے لیکر جعلی چیک تھما دیا

سابق ملازم نے مالک سے  لاکھوں روپے لیکر جعلی چیک تھما دیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابقہ ملازم نے والدہ کی بیماری کے بہانے مالک سے لاکھوں روپے لیکر جعلی چیک تھما دیا۔

تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وارڈ نمبر 9کے رہائشی اختر حسن خان یوسفزئی کے پاس زاہد خورشید بطور ملازم کام کرتا تھاکہ والدہ کی بیمار ی کا بہانہ بنا کر4 لاکھ روپے ادھارلئے اور بدلے میں جعلی چیک دے دیا جو بینک میں رقم نہ ہونے پر بوگس نکلا۔ پولیس نے اختر حسن خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں