حکومتی عدم توجہ سے شعبہ زراعت زوال پذیر،کسان پریشان

حکومتی عدم توجہ سے شعبہ زراعت زوال پذیر،کسان پریشان

باگڑسرگانہ(نامہ نگار) کسانوں کے لیے کئی سال سے کوئی پالیسیاں نہیں بنائی گئیں جس سے مسلسل شعبہ زراعت زوال پذیر ہوتا گیا ۔۔۔

حکومتوں کی جانب سے بلند و بانگ دعوؤں اور لالی پاپ میں آ کر کسان کھادیں ،بیج ،ڈیزل ،زرعی ادویات ،بجلی بل کی مد میں بھاری خرچے کر کے جب اپنی فصلیں تیار کر تے ہیں جس سے ان کا بھاری نقصان ہوتا ہے ، فصلوں پر لاگت اور مارکیٹ میں ریٹوں میں کمی کارجحان ہمیشہ برقرار رہا ، چاہے وہ کوئی بھی فصل ہو کسانوں کو کبھی بھی مناسب ریٹ نہیں مل سکے ،کماد ،کپاس ،دھان اورمکئی کی فصلوں پر بے تحاشہ خرچے کرنے کے باوجود مناسب ریٹ نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو نقصان کا سامنا رہا ہے ، فصل تیار ہونے پر ہماری حکومتیں آنکھیں بند کر لیتی ہیں اور کسان کو مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ، فصلیں کھیتوں میں رل جاتی ہیں ،مارکیٹ میں بیٹھے مڈل مین آڑھتی کسانوں سے اونے پونے خریداری کر تے ہیں ،اس تمام صورتحال سے کسان زمیندار بے حد پریشان ہیں ۔میاں شہباز حیدر سرگانہ، ودیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر کسانوں کی پریشانیوں کے ازالہ کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں