خانیوال میں بھی خصوصی افراد کو ہمت کارڈ فراہمی کی تقریب

خانیوال میں بھی خصوصی افراد کو ہمت کارڈ فراہمی کی تقریب

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )خانیوال میں بھی خصوصی افراد کو ہمت کارڈ فراہمی کی تقریب،پہلے مرحلہ میں 1037 معذور افراد کو 10500 روپے دئیے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمت کارڈ پروگرام کے تحت خصوصی افراد کی مالی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،خصوصی افراد نے ہمت کارڈ کے اجراء پر وزیر اعلی پنجاب سے اظہار تشکر کیا ۔تقریب میں ایم این اے محمد خان ڈاہا، پارلیمانی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس رانا محمد سلیم حنیف،ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری، ایم پی اے اسامہ فضل چودھری نے خصوصی طور پر شرکت کی،ڈپٹی کمششنر اورارکان پارلیمنٹ نے معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کئے ۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ضلع خانیوال میں 2071 معزور افراد کی نشاندہی ہوئی ہے ،ابتک 1075 سپیشل افراد کی ویریفکیشن ہو چکی ہے ، پہلے مرحلہ میں 1037 معذور افراد کو ہمت کارڈ سے 10500 روپے نقد دیے جائیں گے ۔ایم این اے محمد خان ڈاہا کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سپیشل پرسنز کو بے آسرا نہیں چھوڑے گی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ کے ذریعے لاچار لوگوں کی مدد کی ہے ۔ایم پی اے اسامہ فضل کا کہنا تھاکہ معذور افراد کیلئے ہمت کارڈ کا اجراء تاریخ میں پہلامالی امداد کا پروگرام ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ہمت کارڈ کے اجرا سے ہر تین ماہ بعد معذور افراد کو 10 ہزار 500 روپے ملیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں