پچاس لاکھ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

پچاس لاکھ روپے مالیت کے  نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر)سبزی کی آڑ میں سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام،پچاس لاکھ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد۔

تفصیل کے مطابق کلکٹر کسٹم کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ اینٹی سمگلنگ کی نگرانی میں کسٹم ٹیم نے ڈیرہ غازی خان کے قریب ایک ڈالے کو روکاتو سبزیوں کے پیچھے پچاس لاکھ مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ تھے جنہیں قبضے میں لے کر کسٹم حکام نے کارروائی شروع کردی ہے ۔ادھرگزشتہ روز ملتان ائیرپورٹ پر سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو چیک کیا تو انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون برآمد ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں