معمولی تلخ کلامی پر باپ بیٹے کا ساتھیوں کے ہمراہ ٹیچر پر تشدد
دوکوٹہ (نامہ نگار)معمولی تلخ کلامی پر باپ بیٹے نے اپنے ساتھیوں سے مل کر سکول ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔۔۔
اس کی دکان میں بھی توڑ پھوڑ کی اور نقدی اٹھا لی، متاثرہ نے کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست میں ملزموں کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کردیا۔تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 195 ڈبلیو بی کے رہائشی سرکاری سکول ٹیچر راشد حسین نے مجتبیٰ سبحانی نمبردار، کاشف حسین اور شاہد حسین کے ہمراہ بتایا کہ وہ شام کو سوا سات بجے بھائی کی دکان پر موجود تھا کہ اسی اثناء میں نصیرنے اپنے بیٹے توصیف و دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آکرمجھے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا، دکان سے 70ہزار روپے نقدی اٹھالی، شور کرنے پر قریبی لوگوں کے آنے پر ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ وجہ عناد یہ ہے کہ والی بال گیم کے دوران توصیف نامی لڑکے سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔