آر ایچ سی مخدوم رشید ،ادویات کی قلت ،مریض خوار

آر ایچ سی مخدوم رشید ،ادویات کی قلت ،مریض خوار

مخدوم رشید(نامہ نگار)رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم رشید بلڈنگ کے مرمتی کام کی وجہ سے عملہ نے کوارٹرز میں اپنے آفس منتقل کر لئے ہیں۔۔۔

جس وجہ سے مریضوں کو ادویات لینے کے لئے نہ صرف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ عملہ بھی مکمل طور پر رہنمائی کرنے کے بجائے جان چھڑانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے ۔ کاشف ، نوید ، عمر ، احمد و دیگر مریضوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب سے بلڈنگ کا کام شروع ہوا ہے ، مریض خوار ہو رہے ہیں، عملہ یہ تک بتانے کو تیار نہیں کہ ڈاکٹر کس کمرے میں بیٹھا ہے اور دوائی کس کمرے سے ملے گی ، اگر کوئی ڈاکٹر کو چیک کرانے کے بعد دوائی لینے پہنچ بھی جائے تو ایک یا دو گولیاں دے کر باقی ادویات میڈیکل سٹور سے لینے کے لئے نشان لگا کر دے دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے ادویات کے لئے ایک دائرہ کار رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے ادویات کم آرہی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہے ، اس لئے بھی بنیادی ادویات کا فقدان شدت اختیار کررہا ہے ۔ ایس ایم او کااپنے موقف میں کہنا ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے ہمیں ادویات نہیں دی جار ہیں ،تاہم متعدد بار اعلیٰ افسروں کو درخواست گزار چکے ہیں جیسے ہی ادویات کی فراہمی ہوگی مریضوں کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں