خاتون کاسوتن کے گھرپردھاوا،خاوندکاپہلی بیوی پرتشدد
گگومنڈی(نامہ نگار)خاتون کااپنی سوتن کے گھرپردھاوا،خاوندکاپہلی بیوی پرتشدد،وقاص ڈھکونے ثمینہ کنول سے دوسری شادی کرکے علیحدہ گھربنا کردیا جہاں پہلی بیوی ارم فاطمہ آکرلڑائی جھگڑاکرنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق قبولہ کے رہائشی وقاص ڈھکونے ثمینہ کنول سے دوسری شادی کرکے اسے قادریہ کالونی میں کرائے کامکان لے کردیاہواتھاجہاں اس کی پہلی بیوی ارم فاطمہ ساکن قبولہ نے آکراپنی سوتن ثمینہ کنول سے لڑائی جھگڑاشروع کردیا،وقاص کے روکنے کے باوجودلڑائی جاری رکھنے پروقاص نے اپنی پہلی بیوی ارم فاطمہ کوتشددکانشانہ بناڈالا،15کی کال پرپولیس نے وقاص ڈھکوکوگرفتارکرکے پہلی بیوی ارم فاطمہ کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔دریں اثنا چک نمبر225ای بی کی رہائشی سحرش مسیح کوامین مسیح اورندیم مسیح نے گھرمیں داخل ہوکرتشددکانشانہ بنایااوراس کے لاکھوں روپے کے مویشی اورطلائی زیورات بھی چھین کرلے گئے ۔