چار روزہ 9 ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی7 نومبر سے شروع
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)چار روزہ9ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز 7 نومبر سے کیا جارہا ہے جو 10 اکتوبر تک جاری رہے گا۔۔۔
فوکل پرسن اے ڈی سی آر ڈاکٹر عابدہ فرید ایونٹ کے معاملات کی نگرانی کریں گی،پہلے روز گاڑیوں کی رجسٹریشن، انسپکشن اور دوسرے روز تمام کیٹیگریز کے کوالیفائنگ روانڈ ہوں گے ۔ مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ اضلاع میں 180 کلو میٹر تیار کئے جانے والے ٹریک پر 4 روزہ 9 ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی 7 نومبر سے شروع ہورہی ہے جو 10 نومبر تک جاری رہے گی ۔ مذکورہ ایونٹ کی فوکل پرسن ڈاکٹر عابدہ فرید ہیں جو ایونٹ کے تمام انتظامات کی نگرانی کریں گی،جیپ ریلی کے پہلے روز گاڑیوں کی رجسٹریشن،انسپکشن اور ٹیگنگ ہوگی، دوسرے روز تمام کیٹیگریز کے کوالیفائنگ راؤنڈ ہوں گے ، تیسرے روز پری پیئرڈ کیٹیگری ، خواتین کیٹیگری اور بائیکس کے مقابلے ہونگے ،پہلی مرتبہ اس ایونٹ میں غیر ملکی ڈرائیور جیپ ریلی میں نظر آئیں گے ، 100 سے زائد مرد و خواتین ڈرائیور 13 مختلف کیٹیگریز میں اپنے فن کا جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے جبکہ پہلی مرتبہ بگی Buggy کو بھی جیپ ریلی کا حصہ بنایا گیا ہے ۔