میپکو شجاع آباد،نادہندگان کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

میپکو شجاع آباد،نادہندگان کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

شجاع آباد(نامہ نگار)میپکو شجاع آباد سب ڈویژن کے 3500نادہندگان کے ذمہ واجب الادا 29کروڑ روپے کی رقم کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف رینجرز، پولیس، محکمہ مال اور میپکو کے عملے پر مشتمل ٹیمیں آپریشن کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق میپکو شجاع آباد سب ڈویژن ایس ڈی او راؤ شاکر نے میڈیاسے گفتگو میں بتایا کہ رواں ہفتے میپکو نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کیا جارہا ہے ۔ میپکو شجاع آباد سب ڈویژن کے 3500نادہندگان کے ذمہ واجب الادا 29کروڑ روپے کی رقم کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف رینجرز، پولیس، محکمہ مال اور میپکو کے عملے پر مشتمل ٹیمیں آپریشن کریں گی۔ راؤ شاکر نے مزید بتایا کہ میپکو نادہندگان کو محکمہ مال اور میپکو کی جانب سے پہلے ہی متعدد بار نوٹس بھی ارسال کرائے جا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں