بہترین سروس ڈیلوری،میرٹ پر انصاف ترجیح، وسیم حسن

بہترین سروس ڈیلوری،میرٹ پر انصاف ترجیح، وسیم حسن

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین سروس ڈیلوری اور انصاف کی میرٹ پر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔۔۔

 ٹاؤٹ مافیا کا دفاتر میں داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ سا ئلین تک براہِ راست رسائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، سائلین سے خوش گفتاری اور شفافیت کے ساتھ مسائل کے حل کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ، عرصہ سے دفاتر میں رکی فائلز کے فیصلے برق رفتاری سے کیے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کیمسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کے دوران کیا، وفد میں ضلعی صدر ملک مشتاق ، جنرل سیکرٹری ماہرمحمود اور صدر دنیاپور چودھری اعظم شامل تھے ۔ وفد نے اے ڈی سی آر وسیم حسن کو لودھراں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور ان کی جانب سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بہترین اقدامات کرنے اور مخلصانہ خدمات پرخراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کی فراہمی اور خوش اخلاقی کے ساتھ سائلین کی بروقت داد رسی اچھے افسروں کا خاصہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں