کوڑے خان ہائر سیکنڈری سکول نے بہترین نتائج دئیے

 کوڑے خان ہائر سیکنڈری سکول نے بہترین نتائج دئیے

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں سردار کوڑے خان ہائر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ کے طلبا و طالبات نے بہترین نتائج حاصل کیے۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار سردار کوڑے خان ہائر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ کے پرنسپل رانا طاہر بشیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پرنسپل کا کہنا تھا کہ اپنی تعیناتی کے دوران نہ صرف طلبا و طالبات کی تعلیم و تربیت کے لیے مثالی اقدامات کیے بلکہ بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے سکول کی تزئین و آرائش کے لیے بھی بہترین اقدامات کیے ،یہ انکی کاوشوں اور سٹاف کی محنت کا ہی نتیجہ ہے کہ ڈیرہ غازیخان تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج میں سردار کوڑے خان ہائر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ کے طلبا و طالبات نے ضلع بھر کے دیگر تعلیمی اداروں اور تعلیمی اکیڈمیز کے طلبا و طالبات کو پیچھے چھوڑ دیا اور بورڈ میں پوزیشنیں اور امتیازی نمبرز حاصل کیے ہیں،سرکاری سکول کے طلبا و طالبات کے بہترین نتائج پرائیویٹ اکیڈمی مافیا کو ہضم نہیں ہورہے ،اس لیے انکی اور سکول کی کردارکشی کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ،جھوٹ پر مبنی خبروں کے ذریعے کردار کشی کی ناکام مہم کے پیچھے نجی اکیڈمی مافیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں