بی ایچ یوز کی تعمیر و مرمت میں گھپلے ،ناقص میٹریل کا استعمال
میر ہزار خان (نمائندہ دنیا)بی ایچ یوز کی تعمیر و مرمت میں گھپلے ،ناقص میٹریل کا بے دریغ استعمال،شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔
تفصیل کے مطابق تحصیل جتوئی کی 9 بی ایچ یوز کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال سرِعام کیا جا رہا ہے ،تمام بی ایچ یوز جن میں میرہزارخان، بیلے والا، لنڈی پتافی، رام پور، کوٹلہ گانموں کوٹلہ لعل شاہ، قادرپور کی تعمیر کا ٹھیکہ ایک ہی من پسند ٹھیکدار کو دیا گیا ۔ شہریوں ملک کاشف، احسن خان، انعام خان، ملک کریم بخش، اعجاز احمد خان و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی پراجیکٹ کرپشن کی نذر ہوتا ہے تو بروقت نوٹس نہ لینے پر کرپٹ مافیا فنڈز ہڑپ کرجاتا ہے ، بعد میں انکوائریوں کے نام پر فائلیں داخل دفتر کر دی جاتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، کمشنر ڈی جی خان، ڈی سی مظفرگڑھ سے مطالبہ ہے کہ ملوث سرکاری ذمہ دارملازمین اور ٹھیکیداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور کام ورک آرڈر کیمطابق کرواکے سرکاری خزانے کا نقصان ہونے سے بچایا جائے ۔