میلسی انتظامیہ کی تجاوزات کیخلاف بھرپورآپریشن کی ہدایت

میلسی انتظامیہ کی تجاوزات کیخلاف بھرپورآپریشن کی ہدایت

میلسی (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کے رہنما کردہ ایکشن پلان پر عمل پیرا،میلسی انتظامیہ کی تجاوزات کیخلاف بھرپورآپریشن کی ہدایت۔

اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد کا پلاسٹک شاپنگ بیگ پر پابندی پر عملدرآمد کے حوالے سے مختلف دکانوں کا اچانک دورہ،تجاوزات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کا بھی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد نے پلاسٹک شاپنگ بیگ پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مختلف کریانہ شاپس کا وزٹ کرکے پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر جرمانے عائد کئے اور دکانداروں کو ماحول دوست پیکنگ میٹریل استعمال کرنے کی واضح ہدایات جاری کیں۔بعدازاں انہوں نے قائداعظم روڈی پر جاری تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کا مستقل خاتمہ اور ٹریفک روانگی متاثر کرنے والے ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی یقینی بنائی جائے ۔اس ضمن میں اگر صبح شام اینٹی انکروچمنٹ سرگرمیوں کی ضرورت ہے تو ہرگز گریز نہ کیا جائے ، تجاوزات اور بے ہنگم ریڑھیوں کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک مسائل میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ پیدل راہگیر اورطلباء و طالبات کیلئے بھی پریشانی کا سبب ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں