ملتان میں صفائی کا نیا نظام تشکیل دے رہے ،عبدالرزاق

ملتان میں صفائی کا نیا نظام تشکیل دے رہے ،عبدالرزاق

ملتان(خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملتان ڈویژن کی مثالی صفائی کیلئے بھرپور مانیٹرنگ کا آغاز کردیا ہے ۔

اس سلسلے میں صفائی کا نیا نظام تشکیل دیکر نجی سیکٹر کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علی الصبح فیلڈ میں انسپکشن کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے صفائی کا معائنہ کیا جبکہ منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی آپریشن اور عملے کی کارکردگی پر بریفنگ دی قبل ازیں سی ای او عبدالرزاق ڈوگر نے عارضی ٹرانسفر سٹیشنوں سے ویسٹ کی شہر سے باہر منتقلی کا جائزہ بھی لیا۔سی ای او نے عملہ صفائی کی حاضری اور مشینری کی صورت حال کو بھی چیک کیا۔ عبدالزراق ڈوگر نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے سمارٹ پلان نافذ کردیا ہے ۔اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دائرہ کار ڈویژن کی سطح پر بڑھا دیا گیا ہے ۔عبدلرزاق ڈوگر کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد میں ویسٹ کولیکشن نجی سیکٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔شہری صفائی شکایات 1139پر درج کراکے فوری ریلیف حاصل کرسکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں