تھانوں کی کارکردگی بہترکرنا وقت کا تقاضا، کامران ممتاز

تھانوں کی کارکردگی بہترکرنا وقت کا تقاضا، کامران ممتاز

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر)تھانہ پولیس کا بیسک یونٹ ہے اور کارکردگی میں تیزی وقت کا تقاضا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں کامران ممتاز نے تھانہ جلہ آرائیں کا سرپرائز وزٹ کے دوران کیا۔

ڈی پی او نے تھانہ کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، حوالات،اسلحہ خانہ، مال خانہ،بلڈنگ اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی دنیاپور میاں عبدالرؤف ، ایس ایچ او محمد کاشف ، ریڈر ڈی پی او ملک خضر اقبال اور پی آر او خان بہادر بھی موجود تھے ۔ڈی پی او نے سروس ڈیلوری کو مزید بہتر بنانے اور مستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسر تمام تر توانائیاں اور وسائل تھانہ میں عوام دوست ماحول،سروس ڈلیوری اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے میں صرف کریں، گشت کو موثر بنائیں اور تھانہ کا ریکارڈ پول کام پر اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں