انسداد پولیومہم،100فیصد ہدف یقینی بنائیں،عمرانہ توقیر

انسداد پولیومہم،100فیصد ہدف یقینی بنائیں،عمرانہ توقیر

وہاڑی (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے حصول کیلئے قومی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا انتہائی ضروری ہے ،انسداد پولیو مہم کے سو فیصد اہداف کو یقینی بنایا جائے ۔۔۔

افسر فیلڈ میں متحرک ہو کر پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں ،کوئی بچہ پولیو سے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے یہ ہدایات انسداد پولیو مہم کے پہلے روز جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں پہلے روز کے اہداف بارے آگاہ کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کیلئے ٹیموں کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خانہ بدوش جھگیوں،بس اڈوں، چوکوں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور گھر گھر جا کر 5سال تک کی عمر کے بچوں کوقطرے ہر صورت پلائے جائیں ، ایسے بچے جو دوسرے اضلا ع میں گئے ہیں ان کاریکارڈ درج ہونا چاہیے اور پولیوٹیمیں ایسے گھر وں کادوبارہ وزٹ کریں ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں