سیشن جج قمر الزمان کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل ،بیرکوں کامعائنہ

 سیشن جج قمر الزمان کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل ،بیرکوں کامعائنہ

خان گڑھ(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر الزمان نے سینئر سول جج چودھری عمران علی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔۔۔

 مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے ۔انہوں نے معمولی نوعیت کے جرم میں ملوث ایک قیدی کو رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ انہوں نے نوعمر اسیران کی بیرک، اسیران کے کچن، جیل کے ہسپتال اور پی سی او کے معائنہ کیا ، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور اسیران کو دئیے جانے والے کھانے کو سراہا اوراطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں داخل اسیران کی عیادت بھی کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں