برن سنٹر:عملہ کی شدید قلت،مریضوں کو مشکلات

برن سنٹر:عملہ  کی  شدید  قلت،مریضوں  کو  مشکلات

ملتان (زینب گردیزی سے ) ملتان کے برن سنٹر میں سٹاف کی شدید ترین کمی کی وجہ سے عملے کو کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تاہم علاج کیلئے آئے مریضوں کی تعداد بھی کافی حد تک بڑھ گئی ۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برن سنٹر ملتان میں کل 504 اسامیاں موجود ہیں لیکن ان میں سے 165 ا سامیاں تا حال بھرتی کی منتظر ہیں تاہم حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے مریضوں کو علاج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہسپتال میں آخری بار بھرتی 2020 میں کی گئی ۔ جنوری 2024تا اپریل 2024داخل ہونے والے مریض بچوں میں 74 بچے آ گ سے جلسے ہوئے ایک تیزاب سے متاثرہ 40 بچے گرم پانی اور دیگر وجوہات کی بنا پر جل گئے ۔انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ایک بچہ بجلی کے کرنٹ سے جھلس گیا کل تعداد 116اس کے علاوہ 293 مزید مریض بچوں کو داخل کیا گیا 204 بچے صحت یا ب ، 173مریضوں کے آپریشن کئے گئے اس دوران 48 بچے وفات پاگئے لیکن برن سینٹر ملتان اس وقت سٹاف کی شدید ترین کمی کی وجہ سے مریضوں کے علاج میں مشکلات پیش ا ٓرہی ہیں۔ سٹاف کی کمی کے باعث علاج کیلئے آئے مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے داموں علاج کروانے پر مجبور ہیں ۔پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ میں اس وقت ایسوسی ایٹ پروفیسر پلاسٹک سرجری کی دو اسامیاں ہیں جو خالی ہیں ۔اس طرح اینستھیزیا کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی کی ایک سیٹ خالی ہے سینئر رجسٹرار کی چھ اسامیاں خالی ہیں اس طرح نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی اٹھارویں گریڈ کی آسامی پر بھی تاحال بھرتی نہیں کی جا سکی ۔ نرسنگ سٹاف میں ہیڈ نرس کی 14 میں سے 8 سیٹیں خالی ہیں وومن میڈیکل آفیسر کی چار سیٹس ہیں جس میں سے دو سیٹس خالی ہیں میڈیکل افیسر ایمرجنسی کی سیٹ بھی خالی ہے وارڈ میں کام کرنے والے میڈیکل آفیسر کی تعداد 15 ہونی چاہیے جس میں سے صرف 6 موجود ہیں اور 9سیٹس خالی ہیں اس کے علاوہ انتظامی امور کی بہت ساری سیٹ خالی ہیں۔ کل اسامیاں 218 ہے جس میں سے 140 پر سٹاف تعینات ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں