محکمہ ماحولیات کا ایکشن،آلودگی پھیلانے میں ملوث درجنوں بھٹے،فیکٹریاں سیل

محکمہ  ماحولیات  کا  ایکشن،آلودگی  پھیلانے  میں  ملوث  درجنوں  بھٹے،فیکٹریاں  سیل

ملتان (خصوصی رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ملتان کے آلودگی کا سبب بننے والے 282 بھٹہ مالکان اور پاپڑ پلانٹس پر چھاپے ،ایف آئی آر درج،بھٹوں اور پاپڑ فیکٹریوں کو سیل کر دیا،درجنوں کو نوٹس جاری،لاکھوں کے جرمانے ۔۔۔

گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ملتان علی عمران نے مختلف مقامات پر ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹہ مالکان اور پاپڑ فیکٹریوں پر چھاپے مارے اور 282 بھٹہ مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرا دیں۔ جبکہ تین لاکھوں کے جرمانے کئے ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی پاپڑ فیکٹریوں،کارخانوں سمیت بھٹوں پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائی جاری ہے ۔ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے اپنا قبلہ درست کر لیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھرپور انداز میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی کیونکہ ماحولیاتی الودگی کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں شہروں کو آلودہ ماحول سے پاک کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں