سموگ میں اضافہ،گلے ،سانس آنکھوں کی بیماریاں پھیل گئیں

سموگ میں اضافہ،گلے ،سانس  آنکھوں کی بیماریاں پھیل گئیں

گگومنڈی(نامہ نگار)گگومنڈی میں سموگ میں اضافہ،گلے ،سانس اورآنکھوں کی بیماریاں پھیل گئیں۔

،فصلوں کی باقیات،کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کوآگ لگانا،بھٹوں اورگاڑیوں سے نکلنے والادھواں سموگ اورفضائی آلودگی میں اضافے کاسبب ہے ۔چندروزکے دوران گگومنڈی اوراس کے مضافات میں سموگ اورفضائی آلودگی میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیاہے سموگ اورفضائی آلودگی سے گگومنڈی شہراوراس کے مضافات کے رہائشی گلے ،سانس اورآنکھوں کی بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں سموگ اورآلودگی سے سب سے زیادہ بچے اوربزرگ متاثرہورہے ہیں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں،فصلوں کی باقیات کوآگ لگانا،اینٹوں کے بھٹوں اورگاڑیوں سے نکلنے والادھواں سموگ اورفضائی آلودگی میں اضافے کاسب ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں