سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی، متعدد میٹر منقطع کردیئے
ملتان(خصوصی رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی جاری، متعدد میٹر کاٹ دیئے تفصیل کے مطابق گیس کے غیر قانونی استعمال کو روکنے ۔
، گیس پریشر میں بہتری لانے ، اور صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے ٹاسک فورس نے اہم اقدامات کیے دو میٹر سروس لائن سے دور پائے گئے جن کومنقطع کر دیاگیا۔ایک میٹر تجارتی استعمال میں پایا گیا، فوری طور پر منقطع کر دیا گیاایک میٹر کمپریسر کے استعمال میں پایا گیا، ڈس کنیکٹ کیا گیا ایک میٹر سائٹ پر موجود نہیں تھا، منقطع کر دیا گیا۔ڈور ٹو ڈور چیکنگ میں 114 گھریلو میٹرز کا معائنہ کیا گیا۔