بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 114صارف شکنجے میں آگئے
ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد کی زیر نگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔
جنوبی پنجاب میں ایک روز میں مزید114افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔76بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طور پر 81 لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ 9 لاکھ 10ہزارروپے جرمانہ موقع پر وصول کرلیا گیا۔ 29اکتوبر2024ء کو ملتان سرکل میں 20بجلی چوروں کو14لا کھ70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیااور20 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 6افراد کو3لاکھ10ہزارروپے جرمانہ عائد اور6ایف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں 13بجلی چوروں کو9لاکھ90ہزار روپے جرمانہ عائد اورایک ایف آئی آر درج، بہاولپور سرکل میں 15 صارفین کو8لاکھ 50ہزارروپے جرمانہ عائداور15 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 17بجلی چوروں کو12لاکھ30ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔