فوڈ اتھارٹی کا چائے فیکٹری پر چھاپہ، ناقص پتی ضبط

فوڈ اتھارٹی کا چائے فیکٹری پر چھاپہ، ناقص پتی ضبط

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر عوام تک ملاوٹ سے پاک خوراک پہچانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں دن رات کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے چک 88 ٹن آر میں معروف چائے فیکٹری پر کارروائی عمل میں لائی۔انسپکشن کے دوران پتی سے بھرے بیگ پھٹے ہوئے اور ایکسپائر پائے گئے ۔حفظان صحت کیلئے موزوں نہ ہونے پر غیر معیاری چائے سٹوریج ایریا سے نکال لی گئی۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے غیر معیاری چائے کی پتی گلوبل ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے کردی۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے چائے فوڈ بزنس آپریٹرز کو وارننگ بھی جاری کیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں