مفتی محمود کا تحریک ختم نبوت کے دوران کردار مثالی، مفتی عامر
ملتان (کرائم رپورٹر) جمعیت علمائاسلام تحصیل سٹی وصدر ملتان کااجلاس جامع مسجد جلال باقری میں منعقد ہوا ۔
جس کی صدارت قاری محمد یٰسین نے کی ۔ایجنڈا مولانا محمد یوسف مدنی نے پیش کیامہمان خصوصی نواسہ مفتی محمود مولانا مفتی عامر محمود اورصوبائی ڈپٹی سیکرٹری نور خان ہانس تھے مفتی عامر محمود نے کہامفتی محمود نے تحریک ختم نبوت کے دوران آئین سازی میں اہم کردار اداکیاجوتاریخ میں درج ہوچکااوررہتی دنیاتک یاد رکھاجائے گا ۔اسی طرح مولانا فضل الرحمان نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ میں جاکر جو کردار اداکیاہے یہ بھی رہتی دنیا تک یاد رکھاجائے گا۔