ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب کا غیرت کے نام پر قتل کا نوٹس ،رپورٹ طلب
ملتان(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے تھانہ نواں شہر کے علاقہ میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کا نوٹس لے لیا ۔
ڈی پی او خانیوال سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ ملزموں کو فوری گرفتار کر نے کا حکم جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق قانون کو ہاتھ میں لینے والے ملزم کس رعایت کے مستحق نہیں ۔