آوارہ نوجوانوں کا دوستی نہ کرنے پرطالبعلم پر تشدد
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )آوارہ نوجوانوں کادوستی نہ کرنے پر طالبعلم جبکہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیل کے مطابق موضع ہالہ کے رہائشی ایاز احمد سہو کا 18سالہ بیٹا علی رضا نجی کالج میں بارہویں جماعت کا طالبعلم ہے ،دوستی کرنے سے انکار کرنے پر خضر، اقبال، مدثر، حریرہ نامعلوم مسلح آوارہ لڑکوں کے ہمراہ کالی پل کے نزدیک لڑنے لگے ،راہگیروں نے چھڑوادیا تو ٹی پوائنٹ کے نزدیک کار پر پیچھا کرکے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا، کالج یونیفارم بھی پھٹ گئی۔دریں اثنا رحمن ویلی کے رہائشی شوکت حیات نیازی کا 38سالہ بیٹا بلال جو ذہن طور پر درست نہیں۔شہباز کھیڑا نے اسے کہا کہ وہ پولیس میں ہے اوراپنا موبائل نمبر سیو کردیا کہ رابطہ کرکے حال پوچھوں گا ،کال اٹینڈ نہ کرنے پر نامعلوم مسلح ساتھی کے ہمراہ گھر آگیا اور بیٹھک میں گھس کر بیوی اور بیٹی پر تشدد کیا۔