کاشتکار کے رقبے پر گندم کی کاشت کا افتتاح ،تقریب

 کاشتکار کے رقبے پر گندم کی کاشت کا افتتاح ،تقریب

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)چک نمبر 524 ٹی ڈی اے میں کاشتکار چودھری محمد سلیم کے رقبے پر گندم کی کاشت کا آغاز کردیاگیا،۔

 تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادوسید منور عباس بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ رانا محمد حبیب الر حمٰن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کوٹ ادو محمدسید افضل قریشی سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کسانوں کو پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سکمیوں کے بارے میں آگاہی دی ،بتایا گیاکہ12.5 ایکٹر سے 25 ایکٹر تک گندم کی کاشت پر 1000 لینڈ لیزلیولرز اور 25 ایکڑ سے 50 ایکڑ یا اس سے زیادہ کاشت گندم پر 1000ٹریکٹر بذریعہ قرعہ اندازی انعام دیے جائیں گے ، ضلع میں گندم 2 لاکھ 33 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقررکیاگیا ہے ،پنجاب کسان کارڈ 6ہزار400و ضلع کوٹ ادو کو موصول ہوئے جن کو86فیصد کسانوں میں تقسیم کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے کہا محکمہ زراعت توسیع گندم کی کاشت کے ہدف کا حصول یقینی بنائے ،ضلع میں کھاد کا وافر سٹاک موجود،ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کرینگے ،گندم کی کاشت بارے فیلڈ میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں