ڈی سی مظفرگڑھکا محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کا مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ضلع مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں کا دورہ ۔
گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار سلو لرنر اور گارڈن روڈ پر دی بریٹن سکول میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات ، اساتذہ کی حاضری اوربچوں کے درس و تدریس کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سکولوں میں بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے ،سکول انتظامیہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے ۔ڈپٹی کمشنر نے دی بریٹن سکول میں پولیو ٹیموں کی کاردرگی کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ 5 سال سے کم عمر کا کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے محلہ غازیہ آباد کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کام کرنے والی کلینک آن ویل کا معائنہ کیا اور عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کلینک آن ویل میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے محلہ غازیہ آباد میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیااور گلیوں میں گندگی اور کوڑا کرکٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ جلد گلیوں اور محلوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ۔