ایک ہی روز میں ،2لڑکیوں،خاتون سمیت چار افراد اغوا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ایک ہی روز میں ،2لڑکیوں،خاتون سمیت چار افراد اغوا ہوگئے ،مغوی طاہرہ کی چار ماہ قبل شادی ہوئی۔
،کرن کھیتوں سے غائب ہوگئی،اریشہ کو حسرت وغیرہ نے اغوا کیا، محمد احمد گھر سے سودا سلف لینے گیا اور غائب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ میں تھانہ کاگا کے رہائشی رمضان سکہانی کی بھتیجی طاہرہ بی بی کی 4ماہ قبل کوٹ ادو کے علی رضاکے ساتھ شادی ہوئی ،گزشتہ شب طاہرہ بی بی کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے ۔ موضع چودھری کے رہائشی مظہر حسین شاہ کی نوجوان بیٹی کرن بی بی صبح 5بجے گھر کے ساتھ کھیتوں میں رفع حاجت کیلئے گئی اور غائب ہو گئی ۔بستی بخاری کے سید نعیم عباس بخاری کی 16 سالہ بیٹی اریشہ بتول کوحسرت عباس اپنے بھائی الیاس عباس اور والدہ کنیز مائی کی مدد سے اسے اغوا کر کے لے گیا۔ تھانہ صدرکے علاقہ پرہاڑ غربی مستقل کے رائے اجمل عثمان پرہاڑ کا چھوٹا بھائی 17 سالہ محمد احمد گھر سے سودا سلف لینے کیلئے گیا اور غائب ہو گیا۔