خان گڑھ ، بیٹے نے بیوہ ماں کو گھر سے نکال دیا

خان گڑھ ، بیٹے نے بیوہ ماں کو گھر سے نکال دیا

خان گڑھ(سٹی رپورٹر ) بدبخت بیٹے نے بیوہ ماں کو گھر سے نکال دیا تھانہ خان گڑھ کی حدود حافظ والا پر سگے بیٹے نے گھر کو تالے لگا کر بیوہ ماں کو گھر سے نکال دیا۔۔۔

مرحوم پولیس ملازم کی بیوہ گھر سے بے گھر ہوگئی ڈی پی او مظفرگڑھ کی جانب سے انصاف کی منتظر ،نافرمان بیٹے کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ،والدہ کا بیان مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ خان گڑھ کی حدود حافظ والا کی رہائشی کنیز مائی نے کہا ہے کہ اسکے بیٹے محمد حسنین نے سسرالیوں کے ساتھ ملکر اسکو اسکے رہائشی گھر سے دھکے دے کر باہر نکال دیا اور گھر کو تالے لگا دیے ہیں۔کنیز بی بی نے کہا کہ وہ پولیس ملازم کی بیوہ ہیں اور پولیس کو درخواستیں دینے کے باوجود ابھی تک انہیں انصاف فراہم نہیں کیا گیا کنیز بی بی نے کہا کہ بیٹا حسنین نافرمان ہے۔ اور انگی بزرگی کا احترام کیے بغیر متعدد بار اسے تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کالز کرنے کے علاوہ متعدد بار پولیس کو نافرمان بیٹے کی بدتمیزی اور تشدد بارے آگاہ کیا۔ مگر تاحال ملزم کے خلاف کوئی بھی ٹھوس قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی مرحوم پولیس ملازم کی بیوہ کنیز بی بی نے ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر سے اپیل کی ہے کہ نافرمان بیٹے محمد حسنین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں