آرکیٹیکٹ ڈائریکٹوریٹ کی ورکنگ کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا
ملتان وقائع نگار خصوصی)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی خصوصی کاوشوں سے ایم ڈی اے کی ورکنگ ڈیجیٹلائز کرنے کی طرف ایک اور اہم قدم۔ایم ڈی اے میں نقشہ کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے اور جعل سازی سے بچنے کے لئے آرکیٹیکٹ ڈائریکٹوریٹ کی ورکنگ کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے کانفرنس روم میں آرکیٹیکٹ ڈائریکٹوریٹ کے سٹاف کو سافٹ وئیر بارے ٹریننگ دی گئی۔ ڈائریکٹر آئی ٹی محمد حذیفہ نے سٹاف کو سافٹ وئیر کے استعمال بارے ٹریننگ دی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی اے کی ورکنگ کو مرحلہ وار ڈیجیٹلائز کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔اس جدید دور کا تقاضا ہے کہ آئی ٹی میں آنے والے جدت کو اپناتے ہوئے اپنی ورکنگ کو تیز، ڈیجیٹل اور شفاف بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقشہ منظوری کے عمل کو شفاف اور سادہ بنانے کے لئے آرکیٹیکٹ ڈائریکٹوریٹ کی ورکنگ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے سافٹ وئیر تیار کر لیا گیا ہے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے ڈائریکٹر آئی ٹی محمد حذیفہ اور آئی ٹی ٹیم کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سافٹ وئیر ایم ڈی اے میں ان ہاوس فری آف کاسٹ تیار کیا گیا ہے ۔اس سافٹ وئیر کی مدد سے نقشہ منظوری کا عمل تیز ہونے کے ساتھ ساتھ نقشہ میں ہونے والی جعل سازی کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔