بیٹھنے سے منع کرنے پرملزموں نے دکان کو آگ لگا دی
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )دکان کے آگے بیٹھنے سے منع کرنے پرملزموں نے دکان کو آگ لگا دی ،ہزاروں کا سامان جل کر راکھ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ احسان پور کے رہائشی عبدالرشید نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا اس نے مڈل سکول ماہول والا کے قریب کھوکھا لگایا ہوا ہے جس میں بچوں کی ٹافیاں ،سگریٹ و دیگر سامان تھا،کچھ دن قبل میں نے طارق کو دکان کے سامنے بیٹھنے سے منع کیا جس پر اس نے آگ لگانے کی دھمکی دی تھی،اس نے نامعلوم ساتھی سے ملکر آگ لگائی ہے ۔