164اشتہاری گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصورامان نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی کارکردگی کے لحاظ سے پورے پنجاب میں دو ماہ کے دوران ٹاپ ٹو پوزیشن پر رہا۔۔۔
پراپرٹی کے مقدمات ٹریس کر کے 22 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی برآمدگی سنیپ چیکنگ، سرچ آپریشنز، سرپرائز ناکہ بندیوں اور پراپر گشت کی بدولت چوری ڈکیتی ، رابری، ہاوس رابری 26 فیصد کم ہوا۔ گزشتہ ماہ بڑے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 11 کلو چرس، 25 کلو ہیروئین برآمد کی جبکہ 12 منشیات فروشوں کو سزائیں دلوائی گئی ہیں ،سرچ آپریشنز اور کاروائیوں کے دوران 81 اے کیٹیگری سمیت 164 مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے وہ کمیٹی روم میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان بناتے ہوے بغیر کسی لمبے چوڑے پراسیس اور ٹیسٹ موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس بڑی تعداد میں جاری کیے گئے تو سابقہ شرح میں 210 فیصد اضافہ ہوا دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے یونین کونسل، مساجد، سکولوں، گاوں لیول پر کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے معاشرے کے کمزور طبقات خواتین، بچوں اور ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کے لیے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر خواتین سے متعلق جرائم کے حوالے سے موصول ہونے والی کالز پر 637 مقدمات درج کرکے ملزموں کو گرفتار کیا گیا ،ضلع وہاڑی کے لوگ انتہائی وضع دار اور امن پسند ہیں جن کے جان و مال کا تحفظ اور لاقانونیت کی روک تھام میری پہلی ترجیح ہے ۔