ڈاکٹر نے شہری کے پیٹ سے بغیرآپریشن سوئی نکال دی

ڈاکٹر نے شہری کے پیٹ سے بغیرآپریشن سوئی نکال دی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈاکٹر کی پیشہ ورانہ مہارت ،جدید طریقہ علاج سے شہری کے پیٹ سے نگلنے والی سوئی کو بغیر آپریشن بحفاظت باہر نکال دیا۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر ماہر امراض معدہ۔جگر۔

آنت ۔اسسٹنٹ پروفیسر بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ڈاکٹر تنویر احمد ملک نے شہری کی جانب سے غلطی سے نگلنے والی سوئی بغیر آپریشن کے جدید طریقہ علاج اینڈ سکوپی سے طویل آپریش کے بعد نکال دی،مریض کی حالت پہلے سے بہتر ہے ۔ ڈاکٹر تنویر ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 سالہ نوجوان مریض جس نے غلطی سے سوئی نگل لی وہاڑی ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ،ایمرجنسی میں چار گھنٹے کے بعد مریض کو ملتان ریفر کر دیا گیا لیکن مریض کے ساتھ والے اسے میرے پاس کیئر ہسپتال وہاڑی لے آئے جہاں اسے فوری آپریشن تھیٹر شفٹ کیا اور ایمرجنسی کی صورت پر فوری اینڈوسکوپی کر کے مریض کے معدے سے سوئی کو کیمرے کی مدد سے بحفاظت نکالا لیا گیا ،مریض کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل کی فیلڈ میں اب بہت جدت آگئی ہے جس سے مشکل سے مشکل سرجری میں بڑی آسانی ہوگئی ہے اور جدید طریقہ علاج استعمال کرتے ہوئے مریض کی جان فوری بچائی جاسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں