ڈی پی ایس، گرائمر سکولز کا نظام بہترکرنامشن، عمرانہ توقیر
وہاڑی (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ ڈی پی ایس، گرائمر سکولز کے تعلیمی انتظامی امور بہتر بنانا مشن ہے ۔۔۔
اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے ہر کلاس میں جائزہ رجسٹرڈ رکھنے کا حکم، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈی پی ایس وہاڑی، بوریوالا اور گرائمر سکولز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں خالی آسامیوں پر اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کرنے ، کمپیوٹر لیب، آئی ٹی لیب کی اپ گریڈیشن، فرنیچر کی خریداری، انتظار گاہ کی تعمیر، طلبہ کی فیسوں میں اضافہ اور کینٹین کی نیلامی کے عمل کی منظوری دی گئی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ڈی پی ایس اور گرائمر سکولز کے ریونیو کو بڑھانے کیلئے دوکانوں کی تعمیر کیلئے تکنیکی معاملات کا جائزہ لے کر پلان ایک ہفتہ میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا ۔اجلاس میں اساتذہ کی تنخواہیں جنوری میں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ آئندہ تنخواہوں میں اضافہ کی شرح اساتذہ کی کارکردگی سے منسوب ہوگی جس کیلئے ہر کلاس میں اساتذہ کارکردگی جانچنے کیلئے جائزہ رجسٹرڈ رکھے جائیں ،سکولز کے ریونیو کو بڑھانے پہلی ترجیح ہے ،اس حوالے سے ایسا میکینزم بنایا جائے جو فائدہ مند ثابت ہو ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا ملک فاروق احمد کو شہناز انجم کو بطور پرنسپل عارضی چارج دینے کی ہدایت بھی کی ۔