دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ایکشن کاحکم
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی زیر صدارت ٹریفک اور سموگ کے مسائل پر اجلاس۔
، افسروں کو جامع ہدایات جاری کردیں۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ٹریفک کی روانی اور سموگ کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان، ایس ایس پی آپریشنز ملتان لیفٹیننٹ ر کامران عامر خان، ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا محمد اشرف اور ٹریفک کے دیگر اہم افسر اور اہلکار شریک ہوئے ۔اجلاس میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور سموگ کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سی پی او ملتان نے افسروں کو جامع ہدایات جاری کیں۔سی پی او ملتان نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو بھرپور ذمہ داری اور ایمانداری سے سرانجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور ٹریفک کا بہاؤ بہتر بنانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے ۔اس کے علاوہ، حادثات کی روک تھام کے لیے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں اور ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کی تلقین کی جائے۔