ڈی سی لودھراں کاسکولوں کی مخدوش عمارات کے معائنہ
لودھراں ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کا سرکاری سکولوں کی مخدوش عمارات کے معائنہ کے لیے مختلف سکولوں کا دورہ ۔
انہوں نے ضلع بھر کے سکولوں کی خطرناک عمارات اور بجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں کی نشاندہی کے لئے محکمہ تعلیم کے افسران کو احکامات جاری کیے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ تعلیم کے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے ھنگامی طور پر تعلیمی اداروں کی مخدوش عمارات ، الیکٹرک وائرنگ، بجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں اور خطرناک عمارتوں کے فوری تدارک کا حکم دیا ہے ۔ یہ احکامات انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لودھراں کے معائنہ کے موقع پر جاری کیے ۔ انہوں نے افسران کو مخدوش اور خطرناک عمارات کی نشاندہی کے لیے مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے ۔