مویشی چور گینگ کے 3 ارکان گرفتار،12 مقدمات ٹریس
میلسی (نامہ نگار )پولیس تھانہ میرانپور نے مویشی چور گینگ کے 3 ارکان گرفتار،12 مقدمات ٹریس۔
،13 لاکھ 50 ہزار روپے مالیتی جانور،نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتارملزموں میں غلام محی الدین،عاقل اور ارشاد شامل ہیں،ملزموں کے قبضہ سے چوری شدہ گائے ،بھینس،بکرے ،موٹر سائیکل،نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اورناجائز پسٹل بھی برآمد کیا گیا،ملزم رات کو دیہات سے مویشی چوری کرتے تھے اور دور دراز جا کر فروخت کردیتے تھے ۔