پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی بہترکرنیکا الٹی میٹم
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ۔
کارکردگی بہتر کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ کارکردگی بہتر نہ کرنے مجسٹریٹس کو ضلع سے سرنڈر کردیا جائیگا۔انہوں نے فیلڈ میں نہ نکلنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرزنش کی۔محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اشیاء خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس طلب کرکے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہیں بتایا گیاکہ رواں ماہ اوور چارجنگ پر ابتک 30 دکاندار گرفتار کیئے گئے 264 دکانداروں کو 8 لاکھ 16 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔