روٹری کلب مڈ ٹاؤن کوشاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد موصول
ملتان (لیڈی رپورٹر)روٹری کلب مڈ ٹاؤن کو روٹری انٹر نیشنل کی جانب سے ممبر شپ،سروسز پراجیکٹس اورپولیو آگہی مہم میں شاندار کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹس موصول ۔زونل کوارڈینیٹر روٹری انٹر نیشنل سلیم ناصر نے کلب عہدیداران کے حوالے کئے ۔
اس سلسلہ میں روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کی میٹنگ صدر مرزاشاہد حسین کی صدارت میں منعقد ہو ئی ۔میٹنگ میں سلیم ناصر،پروفیسر اعظم حسین،چوہدری شہباز چٹھہ،ڈاکٹر ایم اے بلال،حنا بابرنے شرکت کی میٹنگ میں پروفیسر سعید احمد خان نے ان ہاؤس گیسٹ سپیکر کے طور پر شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔ زونل کوارڈینیٹر سلیم ناصر نے روٹری انٹر نیشنل کی جانب سے ممبر شپ،سروسز پراجیکٹس اورپولیو آگہی مہم میں شاندار کارکردگی پرموصول ہونیوالے سرٹیفیکیٹس صدر مرزا شاہد حسین،سابق صدر شہباز چٹھہ اور حنا بابر کو تعریفی سرٹیفیکیٹس دئیے ۔مرزا شاہد حسین نے میٹنگ میں کہا کہ روٹری کلب مڈ ٹاؤن سماجی فلاحی خدمات سرانجام دے رہا ہے جس کا روٹری انٹرنیشنل نے بھی اعتراف کیا میں کلب ممبران کو انکی روٹری مڈ ٹاؤن کلب کے پلیٹ فارم سے سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کر تا ہوں ۔