ڈینگی نے میپکو ملازمین کی ناک میں دم کر دیا

ڈینگی نے میپکو ملازمین  کی ناک میں دم کر دیا

بورے والا ( نمائندہ دنیا) میپکو کمپلیکس میں ڈینگی نے میپکو ملازمین کی ناک میں دم کر دیا، ایکسین میپکو اور۔

 محکمہ صحت کا لاروا کو تلف کرنے سے مبینہ ٹال مٹول ۔ تفصیل کے مطابق میپکو کمپلیکس میں ڈینگی کا مرض پھیلنے سے آ ٹھ ملازمین ڈینگی میں مبتلا ہو گئے میپکو کمپلیکس میں ڈینگی مچھر، لاروا اور انڈوں کی موجودگی نے ملازمین کو متاثر کر رکھا ہے جس کی اطلاع اور سد باب کے لیے ڈی ڈی ایچ او اور ایکسئین میپکو بوریوالا کو دی گئی لیکن ٹال مٹول کی روایت آڑے آ گئی ڈینگی کے سدباب کے لیے اقدامات نہ کیے جانے پر ڈینگی کے مزید پھیلنے کا امکان ہے متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں