ڈی ایس پی کی وکلاکیخلاف نازیبا گفتگو،مظفر گڑھ بار کی ہڑتال
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈی ایس پی صدر مرزا صدیق کی وکلاء کے خلاف نازیبا گفتگو ،رشوت ستانی کے خلاف ہڑتال کر دی اوران کے کچہری میں داخلے پر پابندی لگا دی ۔
صدر ڈسٹرکٹ بار ملک شفیق الرحمن ملانہ اور جنرل سیکرٹری رانا عبد الشاکر خلیل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار سینئر ممبر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ودیگر وکلاء کے خلاف ڈی ایس پی صدر مرزا صدیق کے نازیبا ریمارکس ، بے بنیاد الزامات ، وکلاء کی عزت و حرمت کے خلاف گفتگو ، تھانوں سے منتھلیاں وصول کرنیکی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ ڈی ایس پی صدر کا رویہ نا قابل برداشت ہے اور ڈسٹرکٹ بار ان کے کچہری حدود میں داخلہ پر پابندی عائد کرتی ہے ۔حکومت اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ کرپٹ اور رشوت خور آفیسر کو فوری تبدیل کیا جائے ،ان کے تبادلہ تک احتجاج جاری رہے گا۔