ترقی کیلئے مرد و خواتین کو مل کر کام کرنا ہوگا:چیئرپرسن بی آئی ایس پی

ترقی کیلئے مرد و خواتین کو مل کر کام کرنا ہوگا:چیئرپرسن بی آئی ایس پی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا معاشرے کی ترقی کیلئے مردو خواتین کو مل کر کام کرنا ہوگا۔۔۔

 بی آئی ایس پی مستحق افراد کی سکل ٹریننگ کیلئے زیب ٹیک کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے ،اس شراکت داری پر عملدرآمد کیلئے دیگر سرکاری و نجی ٹریننگ انسٹیٹیوٹس اور بین الاقوامی ڈونرز کا تعاون درکار ہوگا، ہیلتھ کیئر اور نرسنگ کے شعبو ں کی بین الاقوامی سطح پر ڈیمانڈ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیبسٹ-زیب ٹیک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر وحیدہ مہیسر سے ملاقات میں کیا، اس دوران مستحق خواتین کیلئے ووکیشنل ٹریننگ کے مواقع فراہم کرنے اور باہمی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا ،چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو زیب ٹیک کے تربیتی کورسز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں