بچوں میں منشیات ،سگریٹ، شیشہ کا استعمال،پولیس خاموش
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )کم عمر بچوں میں منشیات سگریٹ، شیشہ کا استعمال بڑھ گیا۔
منشیات فروشوں نے نوجوان کو تباہی کے کنارے لگا دیا ،شہر بھر میں منشیات فروش اپنا نیٹ ورک پھیلا رہا ہے مگر پولیس ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتی جس کی وجہ سے نوجوان اور سکول کے بچے نشے کی لعنت میں مبتلاہو رہے ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔