مقدمہ قتل کا ملزم فرار کرانیوالے 6سہولت کار جیل منتقل

مقدمہ قتل کا ملزم فرار  کرانیوالے 6سہولت کار جیل منتقل

ملتان(کورٹ ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں گرفتار6 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔

لوہاری گیٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم مقصود عرف سودا کی گرفتاری کیلئے مختلف چھاپے مارے گئے تو ملزم کے ساتھیوں محمد ساجد ، محمد ارشد ،محمد آصف ،محمد سلیم ،کاشف علی اور عامر علی نے فرار کرانے میں مدد فراہم کی گئی۔ پولیس نے گزشتہ روز ان6 ملزموں کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں