دائیوں اور ہیلتھ ورکرز نے جگہ جگہ زچہ بچہ سنٹر کھول لیے

 دائیوں اور ہیلتھ ورکرز نے جگہ جگہ زچہ بچہ سنٹر کھول لیے

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)دائیوں اور ہیلتھ ورکرز نے جگہ جگہ زچہ بچہ سنٹر کھول لیے ،جانوروں کی میڈیسن کا بے تحاشا استعمال،دوران زچگی شرح اموات میں اضافہ، محکمہ ہیلتھ خاموش تماشائی۔۔۔

شہریوں کا ڈپٹی کمشنر خانیوال سے کارروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر و مضافاتی علاقوں و دیہات میں ناتجربہ کار دائیوں اور لیڈی ہیلتھ ورکرزنے گلی محلوں میں جگہ جگہ زچہ بچہ سنٹر کھول رکھے ہیں۔ دوران ڈلیوری سٹیرائیڈانجکشن اور جانوروں کے لئے استعمال کیے جانے والے (اکسی ٹوسن)انجکشن کا بے تحاشا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے دوران ڈلیوری زچہ کی حالت تشویش ناک ہو جاتی ہے ۔ دائیاں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے کمیشن کے حصول کیلئے بعض اوقات مریضہ کو قریبی پرائیویٹ ہسپتا ل میں بڑے آپریشن کے لئے لے جاتی ہیں جہاں غیرسند یافتہ عملے کے ہاتھوں اکثر اوقات زچہ بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔اس ساری صورت حال سے آگہی کے باوجود محکمہ ہیلتھ نے مسلسل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کیساتھ سختی سے نپٹا جائے اوران کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے تاکہ ضلع بھر میں پھیلنے والے غیر قانونی زچہ بچہ سنٹروں کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں