پی ٹی آئی دھرنا ،پبلک ٹرانسپورٹ اور اڈے بند،شہری خوار

پی ٹی آئی دھرنا ،پبلک ٹرانسپورٹ اور اڈے بند،شہری خوار

وہاڑی (خبرنگار) تحریک انصاف کے دھرنے کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے اسلام آباد جانے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ اور اڈے بند کر دیے گئے۔

 جس کے سبب مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا مسافروں احمد شاہد منظور تبسم علی خاور و دیگر نے اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے لوگوں کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندی ہمارے اہم کاموں اور ذمہ داریوں کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہے ،بسیں بند ہونے سے بہت سارے مسائل پیدا ہو گئے ہیں ،کئی لوگوں کے انٹرویوز رہ گئے تو کوئی اپنے کام پر جانے کے لیے پریشان ہے ۔اس سلسلہ میں حکومت کو کوئی بہترین لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے جبکہ ٹرانسپورٹرز بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی کے اڈوں پر کام کرنے والے ہاکروں اور بکنگ منیجرزنے بھی بسیں بند کرنے کو اپنا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے حکومت سے بہترین منصوبہ بندی کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں