ویکسی نیشن سٹاف کا تربیتی پروگرام مکمل
ملتا ن(وقائع نگار خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ بچوں کی روٹین ویکسی نیشن اور پولیو ویکسین کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے فیلڈ سٹاف کی عالمی معیار کے مطابق موثر ٹریننگ یقینی بنائی جارہی ہے ۔
اس سلسلے میں ڈبلیو ایچ او سمیت عالمی اداروں کی ٹیکنیکل معاونت بھی حاصل کی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ صحت کے دفتر میں جاری فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شرکائمیں اسناد اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حالیہ پولیو مہم میں فیلڈ سٹاف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 لاکھ سے زائد بچوں کا ٹارگٹ بروقت مکمل کیا فیلڈ ویکسی نیشن ٹیموں کی کارکردگی بڑھانے کے لئے عالمی معیار کے مطابق تربیت کرائی جارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔