غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث3ملزم گرفتار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث3ملزم گرفتار،10کروڑ63لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد، مقدمہ درج ۔
تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کی خانیوال لاہو رموڑ پر بڑی کارروائی کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3ملزمان حمزہ عمر، منیب اور ایمان افضل کو خانیوال لاہور موڑ سے گرفتار کلیا ملزمان کی گاڑی سے کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ملزمان کے قبضے سے ملزمان کے قبضے سے 690000 سعودی ریال اور 215000 یورو برآمد ہوئے برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔