دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ،سینکڑوں لٹر تلف کردیا

دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ،سینکڑوں لٹر تلف کردیا

ملتان (لیڈی رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر عوام تک ملاوٹ سے پاک دودھ پہنچانے کیلئے دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم کی بوسن روڈ پر ناکہ بندی کے دوران 30دودھ بردار گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی۔موقع پر لئے گئے ٹیسٹ میں 8 گاڑیوں کے سیمپل فیل پائے گئے ۔ ضائع کئے گئے دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے دودھ کی ٹیسٹنگ کی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں کی نشوونما میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں